Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات، ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا (فوٹو:سکرین گریب)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو بدھ کے روز تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے نہایت اہم جوہری مذاکرات سے قبل اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کی جانب سے فون کال موصول ہوئی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اختلافات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر گفتگو کی۔
اس کے ساتھ ساتھ خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
علاقائی طاقتوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان ان مذاکرات کے لیے زور دیا تھا جو جمعے کے روز عمان میں طے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کسی معاہدے تک پہنچنا اور خطے میں ایک اور کشیدگی کو روکنا ہے۔
بدھ کے روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام کے ذریعے مذاکرات کی تصدیق کی۔
انہوں نے لکھا کہ ’امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعے کی صبح تقریباً 10 بجے مسقط میں ہوں گے۔ میں اپنے عمانی بھائیوں کا تمام ضروری انتظامات کرنے پر شکر گزار ہوں۔‘

 

شیئر: