Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40 برس سے مسافروں کو مفت کھانا کھلانے والا سعودی شہری

بیٹھک کو خوبصورت اور نادر اشیا سے سجا رکھا ہے۔ (فوٹو: مزمز)
سعودی شہری حائل الجوف روڈ پر بیٹھک میں 40 برس سے مسافروں کو مفت کھانا کھلا رہا ہے۔
سعودی شہری شیخ محمد بن جروح الشمری نے حائل الجوف روڈ پر عجائب گھر نما بیٹھک بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ چالیس برس سے وہ یہاں آنے جانے والوں کی ضیافت بھی کرتے ہیں اور انہیں عجائب گھر نما بیٹھک دیکھنے کا موقع بھی فراہم کررہے ہیں۔
سعودی شہری نے اپنی بیٹھک کو قہوے، خوشبو اور شیشے کے لیے استعمال ہونے والی خوبصورت اور نادر اشیا سے سجا رکھا ہے۔

 بیٹھک سیاحوں اور راہگیروں کے لیے کھلی رہے گی۔ (فوٹو: مزمز)

ایم بی سی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الشمری نے بتایا کہ کئی لوگ ان سے  مطالبہ کررہے ہیں کہ اپنی اس بیٹھک کو عجائب گھر میں تبدیل کردیں اور اسے دیکھنے کے لیے آنے والوں سے فیس وصول کرکے اپنی آمدنی کا ذریعہ بنائیں۔ 'اس حوالے سے مسلسل دباؤ ہے لیکن میں اپنی روایت کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔'
الشمری نے بتایا کہ ’تقریباً 48 برس قبل بیٹھک قائم کی تھی- اس کا مقصد مہمانوں کی خدمت اور ان سے رشتے ناتے مضبوط کرنا تھا۔ بیٹھک قائم کرنےکا مقصد اس سے کچھ کمانا تھا اور نہ ہوگا۔ شکر ہے کہ دسیوں لوگ بیٹھک میں آتے جاتے رہتے ہیں۔'

وزارت سیاحت نے بیٹھک کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کی پیشکش کی تھی۔ (فوٹو: مزمز)

شیخ محمد بن جروح الشمری کا کہنا تھا کہ وزارت سیاحت نے انہیں بیٹھک کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن شکر یے کہ ساتھ وزارت کی پیشکش مسترد کردی۔ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اپنی بیٹھک سیاحوں اور راہگیروں کے لیے کھلی رہے گی۔

شیئر: