Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں حاجیوں کے کمروں میں کیا ہے؟

عازمین کےلیے مکہ کے ہوٹل بک کیے گئے ہیں۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے مکہ میں حاجیوں کو خوش آمدید کہنے اور ٹھہرانے کے لیے مکمل ہوٹل کا انتظٓام کرلیا-
چار ذی الحجہ سے منیٰ جانے تک عازمین کو ان ہی ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے گا- ہر عازم حج کے لیے ایک کمرہ مخصوص کیا گیا ہے جو جملہ سہولیات سے آراستہ ہے- آب زمزم کی سینیٹائزڈ بوتلیں ہر کمرے میں مہیا کی گئی ہیں- سنیکس کا انتظام کردیا گیا ہے- پھلوں اور مٹھائیوں کی باسکٹس رکھی گئی ہیں علاوہ ازیں عازمین کو لنچ اور ڈنر حاصل کرنے کے لیے مینو بھی رکھا گیا ہے-

اس سال عازمین حج کے لیے رہائشی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ (فوٹو: العربیہ نیٹ)

العربیہ نیٹ کے مطابق تمام بیڈ رومز ضرورت کی تمام اشیا سے آراستہ ہیں مثلاً ہر حاجی کے لیے سینیٹائزڈ احرام ہیں- حفاظتی ماسک، سینیٹائزر، آرام و راحت کی اشیا، حج گائیڈ، جمرات کی رمی کے لیے کنکریوں کی سینیٹائزڈ تھیلیاں، چھتری، آمد ورفت کے لیے سفری بیگ بھی مہیا کیا گیا ہے جس میں ضرورت کی تمام اشیا رکھی گئی ہیں-
وزارت حج و عمرہ نے ہر حاجی کے لیے تمام بنیادی اشیا سے آراستہ سفری بیگ مہیا کیے ہیں تاکہ حاجی حضرات مکہ پہنچنے اور وہاں سے حج مقامات پر آنے جانے کے لیے سفری بیگ کا استعمال کرسکیں-

شیئر: