Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا اور موسم کی شدت سے لڑتے فرنٹ لائن ورکرز: تصاویر

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ 55 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، اس موذی مرض سے مریضوں کو بچانے کے لیے ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ورکرز نہ صرف ہسپتالوں بلکہ ہسپتالوں کے باہر بھی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طبی عملہ کس صورتحال سامنا کر رہا ہے اور کیسے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا  ٹیسٹ سینٹر میں طبی عملے کی یہ رکن حفاظتی کٹ کی وجہ سے گرمی میں ایئر کولر کے سامنے بیٹھی ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں میڈیسنز سانسز فرنٹیئرز کے ایک عارضی ہسپتال میں خاتون ہیلتھ ورکر نے اپنے کام سے کچھ دیر کے لیے وقفہ کیا ہے۔

نیروبی میں وائرس سے ہلاک ہونے والے ایک پروفیسر کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد یہ ہیلتھ ورکرز کورونا سے بچاؤ کے لیے پہنے گئے حفاظتی آلات اتارنے میں ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔

گوئٹے مالا سٹی میں یہ خاتون وین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ایک شخص کی لاش کو آخری رسومات کے لیے لے جانے کا انتظار کر رہی ہیں۔  

فرانسیسی ڈاکٹر ایک خاتون کا سواب کے ذریعے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے نمونہ لے  رہے ہیں۔

انڈیا کے شہر ممبئی کی کچی آبادی میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے دوران گرمی اور تھکاوٹ پر ایک ہیلتھ کیئر ورکر دوسرے ساتھی کی مدد کر رہا ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے اس ہیلتھ کیئر ورکر نے ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں اپنے کام میں وقفہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب لوگ لائنوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے انتظار میں کھڑے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کو چیک کرنے بعد عراقی ڈاکٹر حیدر علی موسیٰ الحسنی خود کو ڈس انفیکٹ کر رہے ہیں۔

شیئر: