عازمین حج آج جمعرات کو میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کررہے ہیں۔ حجاج کرام مسجد نمرہ اور میدان عرفات می عبادات کریں گے اور حج کا خطبہ سنیں گے۔ کورونا کے وبا کی وجہ سے حجاج کو خصوصی بسوں میں سماجی فاصلے کی پابندی کرتے ہوئے منیٰ سے میدان عرفات پہنچایا گیا۔
سورج غروب ہوتے ہی حجاج مزدلفہ کا رخ کریں گے جہاں سے وہ رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے اور رات وہیں بسر کریں گے۔ جمعہ 10 ذی الحجہ کو نماز فجر کے بعد حجاج منیٰ کے لیے روانہ ہوں گے۔ (تصاویر: ٹوئٹر وزارت حج وعمرہ)