Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کے دوران غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

تبدیلی کے دوران تما م احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔(فوٹو ایس پی اے)
 سالانہ معمول کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب غلاف کعبہ تبدیل کردیاگیا۔ مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی کی نگرانی میں یہ کام انجام دیا گیا۔ 
غلاف کعبہ کی تبدیلی کے کام کا بار ش کے دوران بھی جاری رہا۔ 
سبق نیوز کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران تما م احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پرانا غلاف اتار کر نیا غلاف کعبے پر چڑھایا گیا ہے۔ یہ کام کئی اداروں کے تعاون سے انجام دیا گیا ہے۔

 سب سے پہلے الحطیم کی طرف سے غلاف کعبہ کو کھولا جاتاہے( فوٹو ایس پی اے)

اس سے قبل غلاف کعبہ کو قافلے کی شکل میں  سپیشل ٹرک کے ذریعے کنگ عبدالعزیز کسوۃ کمپلیکس سے منتقل کیا گیا۔ غلاف کعبہ کی حفاظت، پھٹنے سے بچانے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے حفاظت کے  لیے ٹرک کے اندرونی حصے  میں خاص مادے کا لیپ کیا گیا تھا۔
سپیشل ٹرک کے ہمراہ تکنیکی ٹیم  اورموبائل ورکشاپ بھی تھا۔ کسوۃ کمپلیکس کے ہیڈ کوارٹر سے مسجد الحرام تک غلاف کعبہ کے کاریگر اور ہنرمند جبکہ غلاف کعبہ کمیٹی کے ارکان کاررواں کے ساتھ چل رہے تھے۔

نئے غلاف کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے( فوٹو ایس پی اے)

غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل
نئے غلاف کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم،120 کلو گرام خالص سونے اور100 کلو گرام چاندی کے دھاگے استعمال کیے جاتے ہیں۔ سونے کے دھاگوں سے قرآنی آیات کی کڑھائی ہوتی ہے۔ ریشم خصوصی طور پر ا ٹلی سے درآمد کیا جاتا ہے جبکہ سونے اور چاندی کا پانی چڑھے دھاگے جرمنی سے منگوائے جاتے ہیں۔ غلاف کعبہ کی تیاری پر ایک اددازے کے مطابق 22 ملین ریال سے زائد لاگت آتی ہے۔ 
کنگ عبدالعزیز کسوۃ کمپلیکس میں 200 سے زیادہ ماہرین غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہیں۔
نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب پر مشتمل ہے۔ خانہ کعبہ کے چاروں اطراف کی پٹیوں کو الگ الگ تیار کیا جاتا ہے۔ تبدیلی کے عمل کے دوران پہلے ایک طرف کا حصہ اتار جاتا ہے۔ اس پر کی جگہ نیا غلاف چڑھا دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد دوسرا، تیسرا اور چوتھا حصہ اتارا جاتا اسی ترتیب کے ساتھ نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔
 سب سے پہلے الحطیم کی طرف سے غلاف کعبہ کو کھولا جاتا اس کی جگہ نیا غلاف ڈالا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر سے نیچے کی طرف پھیلایا جاتا ہے۔
 ’ اللہ اکبر‘ کے الفاظ پر مشتمل پانچ شمعیں حجر اسود کے اوپر باب کعبہ کے بیرونی پردے پر لگائی جاتی ہیں۔ آخری مرحلے میں کعبہ کے دروازے کا پردہ تبدیل کیا جاتا ہے۔ 

شیئر: