رمضان کے20 دنوں میں 15 ملین پارسل پہنچائے گئے، ٹرانسپورٹ اتھارٹی
پارسلز کی سب سے زیادہ ترسیل 11 رمضان کو ریکارڈ کی گئی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یکم سے 20 رمضان تک پارسل ڈیلیوری سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے 15 ملین سے زائد پارسلز مقررہ وقت پر پہنچائے۔
عاجل نیوز کے مطابق اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ پارسلز کی ڈیلیوری 11 رمضان کو ریکارڈ کی گئی، صرف اس ایک دن میں مملکت کے مختلف ریجنز اور شہروں میں 9 لاکھ 67 ہزار 637 پارسلز پہنچائے گئے۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلیوری کمپنیوں کو اس امر کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ کوئی بھی ایسا پارسل وصول نہ کریں جسے پہنچانے کےلیے نیشنل ایڈریس نہ دیا جائے۔