Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں 5 ملین کورونا ٹیسٹ، صحت یابی کی شرح 90 فیصد

امارات میں مزید 164 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں پیر 3 اگست کو کورونا وائرس کے مزید 164 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 61 ہزار163 ہوگئی۔
 یو اے ای کی خبر رساں ایجنسی( وام) نے وزارت صحت کے حوالے بتایا کہ کورونا وائرس کے متاثرین کی جلد تشخیص اور انہیں ضروری علاج  فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے مزید 27 ہزار 811  ٹیسٹ  کیے گئے۔
وزارت کے مطابق نئے مریض مختلف ملکوں کے ہیں اور ان سب کی حالت مستحکم ہے۔ انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

 امارات میں مریضوں کی مجموعی تعداد 61 ہزار163 ہوگئی۔(فوٹو اے ایف پی)

بیان میں کہا گیا کہ کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 248 مکمل  صحت یاب ہوگئے۔ مجموعی طور پر شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہزار 863 ہوگئی۔
پچھلے24 گھنٹے میں کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 351 ہے۔
 العربیہ نیٹ نے یو اے ای کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ  اب تک پانچ ملین سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ  صحت یابی کی شرح 90 فیصد ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
 کویت میں  پیر کو کورنا کے مزید 526 مریض صحت یاب ہوئے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 59 ہزار 739 ہوگئی ہے۔
کویتی خبر رساں ایجنسی کونا نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 388 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر68 ہزار299 ہوگئی۔

 کویت میں  پیر کو کورنا کے مزید 526 مریض صحت یاب ہوئے( فوٹو اے ایف پی)

ترجمان نے بیان میں کہا کہ مزید 4 اموات ریکارڈ پر آئی ہیں ۔ اب تک مرنے والے 461 ہوچکے ہیں۔
 اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار99 ہے جس میں 126 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
پچھلے چوبیس گھنٹے میں دو ہزار 33 کورونا ٹیسٹ گئے گئے ۔ اب تک پانچ لاکھ گیارہ ہزار 599 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
 بحرین میں کورونا کے 346 نئے کسیز سامنے آئے جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

شیئر: