Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش میں کورونا کے لاپتا مریض کی تلاش

موبائل پر متاثرہ شخص سے رابطے کی کوشش کی گئی (فوٹو: سکائی نیوز)
مراکش میں کورونا کے ایک مریض نے اپنے شہر سے فرار ہوکر سکیورٹی اور صحت حکام کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ وہ ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل ہوجاتا ہے۔ پولیس تعاقب میں ہے لیکن کسی ایک جگہ نہ ٹکنے کی وجہ سے اس تک رسائی مشکل  ہو رہی ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق مراکشی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انجانے میں بہت سارے لوگ اس مریض کی وجہ سے کورونا وائرس کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جنہیں پتا نہیں وہ اس کی خاطر مدارت یا انسانیت نوازی کے چکر میں اس کے قریب ہوں گے اور انجانے میں کورونا وائرس کی زد میں آجائیں گے- 
مراکشی حکام نے بتایا کہ وزان شہر کے مرکزی علاقے سے کورونا کا مریض لاپتا ہوا تھا، اس کا کووڈ 19 ٹیسٹ میں رزلٹ پازیٹیو آیا تھا، تاہم مریض کی تلاش جاری ہے۔
مراکشی جریدے ہسبریس کے مطابق مراکشی شہری کا کورونا ٹیسٹ طنجہ شہر میں ہوا تھا وہاں سے وہ وزان چلا گیا تھا۔ تب تک ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں آئی تھی۔ 
اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ حکام نے موبائل پر متاثرہ شخص سے رابطے کی کوشش کی۔ اس کے بتائے ہوئے پتے تک رسائی حاصل کی گئی لیکن اس نے ٹیلی فون کا جواب دیا اور نہ ہی مبینہ پتے پر مل سکا۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: