Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار 521 نئے مریض، 34 اموات

 دو لاکھ 55 ہزار 118 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل 11 اگست کو کورونا کے ایک ہزار 521 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 91 ہزار 468 تک پہنچ گئی ہے‘۔
’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے مزید ایک ہزار 640 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ دو لاکھ 55 ہزار 118 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں‘۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز 33 ہزار 117 ہیں جن میں ایک ہزار 821 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز کورونا سے مزید 34 اموات ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 233 ہے۔
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاض میں سب سے زیادہ 101 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ دمام میں 75، الھفوف 65، حائل 45، بریدہ 41، مکہ 88 ، مدینہ 65، ینبع 39، حفر الباطن 32،  جدہ 39، ابہا 28، المبرز 39 اور الرس میں 25 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

متاثرین کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 91 ہزار 468 ہو گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی عرب کے 12 شہروں میں کووڈ 19 کا ایک، ایک کیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 13 شہروں میں مریضوں کی تعداد دو دو، 10 شہروں میں تین تین اور 11 شہروں میں کورونا وائرس کے چار چار مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے پھر کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پرعمل کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

شیئر: