Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری دفاتر میں ملازمین کی سو فیصد حاضری شروع 

محکموں کے سربراہوں نے ایس او پیز کی پابندی کی نگرانی کی- (فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ اتوار 30 اگست 2020 سے تمام سرکاری ملازمین نے دفاتر میں ڈیوٹی دینا شروع کردی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کے ترجمان ناصر الھزانی نے بتایا کہ اتوار سے سرکاری اداروں میں ملازمین کی سو فیصد حاضری شروع  ہوگئی۔
ملازمین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے  لیے مقرر ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ  ڈیوٹی انجام دی- محکموں کے سربراہوں نے ایس او پیز کی پابندی کی نگرانی کی- 

25 فیصد سرکاری ملازم آن لائن کام کرسکیں گے۔(فوٹو ایس پی اے)

الھزانی نے بتایا کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پابندی لگائی ہے کہ اتوار 30 اگست سے زیادہ سے زیادہ  25 فیصد سرکاری ملازم آن لائن کام کرسکیں گے۔ انہیں آن لائن ڈیوٹی کی سہولیات مہیا ہوں گی جبکہ سرکاری دفاتر میں حاضری کے نئے اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں ان کے مطابق ملازم تین شفٹوں میں دفاتر پہنچیں گے- پہلی شفٹ سات، ساڑھے سات سے شروع ہوگی۔ دوسری ساڑھے آٹھ اور تیسری شفٹ ساڑھے نو بجے سے شروع ہوگی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ تاہدایت ثانی فنگر پرنٹس کا نظام معطل رہے گا۔ حاضری کا ریکارڈ پرانے طریقے کے مطابق دستخطوں کے ذریعے لیا جائے گا۔
علاوہ ازیں کورونا وائرس  سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے زمروں میں شامل افراد حسب معمول ڈیوٹی آن لائن ہی دیں گے۔ 

 

شیئر: