Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی شرح 75 فیصد کم

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 75 فیصد تک کم ہوگئی- 
العربیہ نیٹ کے مطابق مملکت میں نئے مصدقہ کیسز کی تعداد مسلسل کم ہوتی جارہی ہے۔ تین روز سے 5 سو سے کم کیسز ریکارڈ پر آرہے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ 
وزارت صحت نے  بتایا  کہ اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد پندرہ ہزار 383 ہے۔ بیشتر کی حالت تسلی بخش ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 552 نئے مریض سامنے آئے۔(فوٹو ایس پی اے)

 وزارت صحت نے پھر کہا کہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پانی اور صابن سے بار بار ہاتھ دھوتے رہنے کی پابندی کریں۔ یہ وائرس سے بچاؤ کا  اہم ترین وسیلہ ہے۔ گھر سے نکلنے والا ہر شخص حفاظتی ماسک ضرور پہنے۔ منہ اور ناک کو اچھی طرح سے ڈھکنے کا اہتمام کرے۔ اس سے بند کمرے میں تن تنہا موجود افراد مستثنی ہوں گے۔
یاد رہے کہ  منگل 22 ستمبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 552 نئے مریض سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 30 ہزار 798 ہو گئی ہے۔
 وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ایک ہزار 185افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 12 ہزار 684 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں