Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 552 نئے کیسز، 30 اموات

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 30 ہزار 798 ہو گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
 پچھلے چوبیس گھنٹے میں 600 سے بھی کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 92 فیصد سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق منگل 22 ستمبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 552 نئے مریض سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 30 ہزار 798 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ایک ہزار 185افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 12 ہزار 684 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد جدہ میں رہی(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 30 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 542 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 13 ہزار 527 ہے جن میں سے ایک ہزار 121 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  جدہ  میں رہی جہاں 66 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 مکہ میں 53، الھفوف 42، مدینہ 33، ریاض 33، المبرز 23، حائل 21، خمیس مشیط 20، نجران 16، جازان 12، قطیف 11، الظہران 10 اور عر عر میں 8 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 22 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 14 شہروں میں 2، 2 اور 12 شہروں میں 3،3 جبکہ 10 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: