Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی تعاون کی بدولت امریکی فوج حوثیوں سے محفوظ ہوگی‘

امریکہ ایران کو ایٹمی اسلحہ حاصل کرنے سے باز رکھے گا- فوٹو: اے ایف پی
امریکی دفتر خارجہ نے کانگریس کے سامنے دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ’سعودی عرب امریکہ کا بنیادی اتحادی ہے۔‘
العربیہ نیٹ کے مطابق امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ ’سعودی عرب کے ساتھ تعاون سے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں سے امریکی افواج کی حفاظت ہو رہی ہے۔‘
امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب، امارات اور کویت کے ساتھ گہرے تعلقات بنانے کے لیے تینوں ملکوں سے سٹرٹیجک مکالمہ کرنا ہوگا-
معاون وزیر خارجہ نے کانگریس کے سامنے بیان میں کہا کہ امریکہ ایران کو ایٹمی اسلحہ  حاصل کرنے سے باز رکھے گا-
امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ حوثی انسانی امداد یمنی عوام تک پہنچنے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں- 
امریکی دفتر خارجہ نے یہ  بھی کہا کہ ایران کی حمایت یافتہ الحشد الشعبی تنظیم عراق میں استحکام  کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔
امریکی دفتر خارجہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عراق 60 روز کے اندر ایرانی توانائی پر انحصار  محدود کر سکتا ہے- امریکہ عراق کو بجلی کے واجبات ادا کرنے کے لیے ایران پر عائد پابندیوں سے 60 روز کا استثنیI دے گا-
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: