Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے امریکی وزیر خزانہ و توانائی کی ملاقات

ملاقات کے دوران سعوی، امریکی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا (فوٹو: واس)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے ملاقات کی ہے۔ 
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امریکی وفد میں صدر ٹرمپ کے خصوصی مشیر جارید کشنر اور وزیر توانائی ریک بیری بھی شامل تھے۔ 
ملاقات کے دوران سعودی عرب، امریکی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ 
امریکی وفد سے ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے علاوہ دیگر سعودی عہدیداران بھی شامل تھے۔ 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: