Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'کرہ ارض کے علاوہ رہنے کے لیے کوئی اور سیارہ نہیں، اسے بچائیں'

دنیا کے مختلف ممالک میں ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر مظاہرے کیے گئے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں نوجوانوں نے مظاہرے کیے۔
 

جرمنی کے شہر برلن میں مظاہرین نے ماحولیات کو بچانے کے حوالے سے اقدامات کرنے کے عالمی دن کا مطالبہ کیا۔

فلپائن میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کام کرنے والی ایک کارکن ماحولیات کو بچانے کے لیے ضروری اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

مشرقی افریقہ کے ملک کینیا کے شہر نیروبی میں ایک بچے نے ماحولیاتی کارکنان کی دی ہوئی پلاسٹک کی بوتلوں سے بنی ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔

یوکرین کے شہر کیو میں ایک شخص نے ایک پلے کارڈ پکڑا ہوا ہے جس پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرہ ارض کو گندگی میں نہ دھکیلا جائے۔

آسٹریا کے شہر ویانا میں ایک لڑکی نے ایک پلے کارڈ پکڑا ہوا ہے جس پر پیغام دیا جا رہا ہے کہ  کرہ ارض کے علاوہ رہنے کے لیے کوئی اور سیارہ نہیں۔

کینیا کے شہر نیروبی میں ماحولیاتی کارکنان کا احتجاج 

فلپائن میں احتجاج کے دوران ایک کارکن نے ایک فیس شیلڈ پہنی ہے جس پر لکھا ہے کہ ماحول کے لیے فوری انصاف کی ضرورت ہے۔

شیئر: