شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، اماراتی ہم منصب کا رابطہ
دو طرفہ تعلقات اور انہیں بڑھانے کےطریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کی رات ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور مصر کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کےطریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مملکت اور دیگرعرب ملکوں کے خلاف ایران کی مسلسل جارحیت کی مذمت کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان اور وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان اور امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبدااللہ بن زاید آل نہیان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے کے دوران جی سی سی ممالک اور خطے پر ایران کے صریح حملوں کے حوالے سے علاقے کی صورتحال کا جائزہ، سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
