سعودی ولی عہد اور مصری صدر کا خطے میں فوجی کشیدگی پر تبادلۂ خیال
مصری صدر نے سعودی عرب کی حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا اور خطے میں خطرناک فوجی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا۔
مصری صدر نے مملکت کے خلاف مسلسل ایرانی حملوں کی مذمت کی، سعودی عرب کی خود مختاری اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔
