Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب سے زیادہ عمرہ زائرین کون ہیں، ان کی عمریں کیا ہیں؟

اجازت نامہ حاصل کرنے والے 35 فیصد افراد کی عمریں 60 سال سے زیادہ ہے ( فوٹو: سبق)
اعتمرنا ایپ کے ذریعہ سب سے زیادہ عمرہ اجازت نامہ حاصل کرنے والے غیر ملکی ہیں۔ عمرہ زائرین کی سب سے زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جن عمریں 60 سال سے زائد ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ اور حرمین شریفین انتظامیہ نے اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ اجازت نامہ حاصل کرنے والوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے ’عمرے کے ادائیگی کے پہلے ہفتہ میں اجازت نامہ حاصل کرنے والے 35 فیصد افراد کی عمریں 60 سال سے زیادہ ہے‘۔
’51 اور60 سال کے درمیان عمرہ اجازت نامے حاصل کرنے والے معتمرین کی تعداد 8 فیصد ہے‘۔
’41 اور 50 سال کی عمر کے معتمرین کی تعداد 14فیصد، 31 اور 40 سال کی عمر کے افراد کی تعداد 26 فیصد جبکہ 20 اور 30 سال کی عمر کے افراد کی تعداد 26 فیصد ہے‘۔
’اعتمرنا ایپ کے اجرا سے لے کر ایک ہفتہ تک 108041 اجازت نامے جاری کیے گیے ہیں جن میں سے 42873 اجازت نامے سعودی شہریوں نے حاصل کیے جبکہ غیر ملکیوں کی تعداد 65128 ہے‘۔
حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’پہلے مرحلے میں طواف دو لائنوں میں ہوگا۔ ہر 15 منٹ میں ایک سو افراد کو طواف کی اجازت ہوگی، ایک گھنٹے میں 400 افراد جبکہ 15 گھنٹے میں 6 ہزار افراد طواف کریں گے۔ طواف کے 7 چکروں کے لیے 15 منٹ مختص کیے گیے ہیں‘۔
’عمرہ زائرین کا داخلہ باب اجیاد اور باب الملک فہد سے ہوگا، ہر وفد میں ایک سو افراد ہوں گے‘۔
واضح رہے کہ عمرہ زائرین کا پہلا وفد اتوار کی صبح عمرہ ادا کرے گا۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: