Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں غیر قانونی ماہی گیری پر 8 افراد گرفتار

ماہی گیری کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی کوسٹ گارڈز نے وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے تعاون سے جدہ میں غیر قانونی ماہی گیری پر پانچ سعودی شہریوں اور تین مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ سمندری ماہی گیری کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ گورنریٹ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سعودی اور غیرملکی ماہی گیر ممنوعہ جال اور سمندری پستولوں کے ذریعے مچھلی کا شکار کررہے تھے۔ ماہی گیری کے لیے ممنوعہ سامان بھی ان کے قبضے سے برآمد ہوا ہے۔ 

ممنوعہ سامان بھی ان کے قبضے سے برآمد ہوا ہے۔(فوٹو سبق) 

یاد رہے کہ ماحولیاتی سیکیورٹی کے ادارے نے چار قومی جنگلوں سے 22 افراد کو گرفتار کیا تھا جو شکار کے قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔
سعودی عرب کے متعلقہ حکام بری اور بحری غیرقانونی شکار پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے گشتی دستے تعینات کیے ہوئے ہیں۔

شیئر: