Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں زلزلہ، تباہی کی تصویری جھلکیاں

ترکی میں جمعے کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ زلزلے سے ہونے والی تباہی کی جھلکیاں دیکھیے اے ایف پی کی ان تصاویر میں
 

 بحیرہ ایجیئن میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ترکی کے علاوہ یونان کے قریبی جزائر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 تھی۔

زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور کئی افراد کے تاحال ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں۔

تباہی کے باعث کئی لوگوں کو رات کھلے آسمان کے نیچے گزارنا پڑی ہے۔

ازمیر کے کئی علاقوں میں سمندر کا پانی بھی داخل ہو گیا ہے جسے شہر کے میئر نے کم درجے کا سونامی قرار دیا ہے۔

ازمیر کے کئی اضلاع متاثر ہوئے ہیں جبکہ دیگر صوبوں میں بھی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

شیئر: