Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پٹرول اور ڈیزل سستا، فروری 2026 کے لیے نرخوں کا اعلان

فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں سنیچر کو فروری 2026 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
فیول پرائس کمیٹی نے نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے، اس کا اطلاق اتوار یکم  فروری سے کیا گیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل سستا ہوگیا۔
وام کے مطابق پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.45 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے جو جنوری میں 2.53 درہم فی لٹر تھی۔
سپیشل 95 قیمت کمی کے بعد 2.33 درہم فی لٹر میں ملے گا۔ گزشتہ ماہ 2.42 درہم فی لٹر دستیاب تھا۔
ای پلس 91 کے نرخ 2.26 فی لٹر ہوں گے۔ جنوری میں اس کی قیمت 2.34 فی لٹر تھی۔
ڈیزل کی نئی قیمت 2.52 درہم فی لٹر ہوگی۔ گزشتہ ماہ ڈیزل 2.55 درہم فی لٹر میں دستیاب تھا۔
یاد رہے امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔

 

شیئر: