Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: سعودی میڈیا فورم 2026 کا آغاز پیر سے، 300 سے زیادہ ماہرین شریک ہوں گے

فورم کے پانچویں ایڈیشن کی تھیم ’میڈیا ان کے شیپنگ ورلڈ‘ ہے (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2026 کا آغاز پیر دو فروری سے ہو رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفن شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی تین روزہ فورم کے پانچویں ایڈیشن کی تھیم ’میڈیا ان اے شیپنگ ورلڈ‘ ہے۔
فورم میں 300 سے زیادہ بین الاقوامی ماہرین اور سپیشلسٹ 150 ڈائیلاگ سیشنز میں شرکت کریں گے، جس میں میڈیا کے ابھرتے ہوئے منظر نامے پر بات کی جائے گی۔
پروڈکشن، براڈکاسٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کے شعبوں کے لیے جدید تکنیکی حل بھی پیش کیے جائیں گے جبکہ سعودی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے معاہدے بھی متوقع ہیں۔
سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا کہ سعودی وژن 2030 کے 10 سال مکمل ہونے پر فورم کا پانچواں ایڈیشن خاص اہمیت کا حامل ہے۔ ایک دہائی کے دوران سعودی میڈیا ایک گلوبل انفلوئینسز کے طور پر ابھرا ہے۔
اس فورم کا مقصد مصنوعی ذہانت اور بدلتے ہوئے درپیش چیلنجوں سے نمنٹا ہے۔ اس میں مختلف امور پر فوکس کیاجائے گا جو وقت حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں جن میں مواد کی تیاری میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہوگا۔
 پانچویں ایڈیشن کی ایک اہم خصوصیت فیوچر آف میڈیا ایگزبیشن فومیکس کے ساتھ بولیواڈ 2030 ایریا کا آغاز ہے۔

 

شیئر: