Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیوالی پر پٹاخوں کی گونج کم ہوسکتی ہے

انڈیا کی ماحولیاتی عدالت نے پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
انڈیا میں کرواچوتھ اور دیوالی سمیت کئی تہواروں کا موسم ہے جس میں جشن منانے کے لیے پٹاخوں کا استعمال بھی خوب ہوتا ہے۔ تاہم ملک کی ایک ماحولیاتی عدالت نے پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے، اس کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں ہوا کا معیار خراب ہوتا ہے جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بڑھا سکتا ہے۔

روایتی طور پر دیوالی کے جشن کے دوران لاکھوں پٹاخے جلائے جاتے ہیں، کیونکہ یہ ہندو مذہب میں روشنیوں کا تہوار کہلایا جاتا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈین پارلیمنٹ کے نیشنل گرین ٹرائبیونل کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 میں ماحولیاتی آلودگی کے کردار کا مطلب ہے کہ پٹاخوں پر پابندی آنے والے دنوں میں ہونے والے دیوالی کے جشن سے پہلے عائد کرنے کی ضرورت تھی۔
روایتی طور پر دیوالی کے جشن کے دوران لاکھوں پٹاخے بجائے جاتے ہیں، کیونکہ یہ ہندو مذہب میں روشنیوں کا تہوار کہلایا جاتا ہے۔

انڈیا کے شمال میں ہر سال سردیوں میں سموگ کا مسئلہ سنگین حد تک بڑھ جاتا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

لیکن اس عمل کو ہوا کا معیار خراب کرنے کی وجہ قرار دیا جاتا ہے، خاص طور پر انڈیا کے شمال میں جہاں ہر سال سردیوں میں سموگ کا مسئلہ سنگین حد تک بڑھ جاتا ہے۔
ٹرائبیونل، جس کے اختیارات عام عدالت سے ملتے جلتے ہیں، کا کہنا تھا کہ پٹاخوں کی وجہ سے ہونے والی ماحولیاتی آلودگی زندگیوں اور صحت کو مزید خطرہ ہے۔

ٹرائبیونل کے مطابق ماحولیاتی آلودگی والے تمام شہروں میں پٹاخوں پر پابندی 30 نومبر تک لگی رہنی چاہیے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

اس کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی والے تمام شہروں میں پٹاخوں پر پابندی 30 نومبر تک لگی رہنی چاہیے۔  
انڈیا میں کورونا وائرس کے کیسز کی دنیا میں تیسری بڑی تعداد ہے اور ماہرین نے ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کورونا وائرس جیسی سانس کی بیماریوں کی علامات میں مزید خرابی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

انڈیا کے دارالحکومت نئی دلی اور ریاست راجستھان، ہریانا، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں پٹاخوں کی فروخت پر سختی یا پابندی لگا دی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

انڈیا کے دارالحکومت نئی دلی اور ریاست راجستھان، ہریانا، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں پٹاخوں کی فروخت پر سختی یا پابندی لگا دی ہے۔
ٹرائبیونل کے مطابق نئی دلی میں پابندی ضرور لگنی چاہیے کیونکہ وہاں کووڈ 19 کے کیسز می اضافہ ہورہا ہے۔

پٹاخے بنانے والوں نے فوری طور پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پابندی کی وجہ سے انہیں جو نقصان ہو گا اس کا ازالہ کیا جائے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک کے دیگر علاقوں میں ریاستی حکام سنیچر کو ایک گھنٹے کے لیے پٹاخے جلانے کی اجازت دینے پر غور کر رہے ہیں۔
پٹاخے بنانے والوں نے فوری طور پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پابندی کی وجہ سے انہیں جو نقصان ہو گا اس کا ازالہ کیا جائے۔

فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار میں 30 فیصد نقصان ہوا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

انڈیا کی ریاست تامل ناڈو میں ضلع سیواکاسی سے ملک بھر میں ملنے والے 90 فیصد پٹاخے سپلائی ہوتے ہیں اور اس کام سے وہاں دھائی لاکھ سے زائد افراد کی روزی جڑی ہے۔
فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار میں 30 فیصد نقصان ہوا ہے۔

شیئر: