Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2020: خلا کی چند بہترین تصاویر

15 اگست کو لی گئی اس تصویر میں مریخ کی سطح پر اربوں برسوں سے جمی برف کے پہاڑ دیکھے جا سکتے ہیں۔
15 نومبر 2020 کو فلوریڈا میں ناسا کی جانب سے چار خلا بازوں کو پہلی بار سپیس ایکس فالکن 9 راکٹ میں بھیجا جا رہا ہے یہ منظر عوام کی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔
10 اپریل 2020 کو ناسا کے جونو خلائی جہاز سے لی گئی تصویر جس میں مشتری سیارہ پر ماحولیاتی جیٹس دکھائی دیتے ہیں۔
21 جون 2020 کو ناسا کی جانب سے یہ تصویر لی گئی جس میں چین پر چاند گرہن کا منظر دیکھا گیا۔
19 جنوری 2020 کو ناسا کی جانب سے لی گئی اس تصویر میں انٹارکٹکا میں نیلے رنگ کے پانی کا ایک منظر دیکھا جا سکتا ہے، یہ پانی تقریبا 90 میل تک پھیلا ہوا ہے۔
مریخ کے جنوبی جانب ریت کی ٹیلے دکھائی دے رہی ہے
16 جنوری 2020 کو جاری کردہ تصویر میں مریخ پر ریت کے چھوٹے ٹیلے دیکھے گئے
یہ تصویر سپیس سٹیشن سے لی گئی ہے۔ یہ روشن لکیر شہابیہ ہے جو فضا میں داخل ہو رہا ہے
اس تصویر میں سورج کی سطح کو انتہائی قریب سے دکھایا گیا ہے۔
سعودی عرب کے علاقے الجوف میں بڑے پیمانے پر کھیتوں میں کھجور اور زیتون کے درختوں کی فصل کو دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر ناسا کی جانب سے لی گئی
کلاؤڈ سٹریٹس، بادلوں کا ایک انداز گرین لینڈ کے بفن جزیرے کے قریب آسمان پر نمایاں ہے۔ ساحل پر برف بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
6 نومبر 2020 کی اس تصویر میں سوڈان اور ایتھوپیا کی سرحد کے قریب دریائے نیل کا خوبصورت منظر
رواں برس یعنی 2020 میں سپیس سے خوبصورت اور دلچسپ تصاویر بھیجی گئیں۔ یہ تصاویر خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں۔ خلا کے دلچسپ مناظر خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں دیکھیے
 

شیئر: