Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آبنائے ہرمز کے قریب پہلی بار چین کے آئل ٹینکر پر حملہ

یہ پہلا موقع ہے جب کسی چینی آئل ٹینکر پر حملہ ہوا ہے (فوٹو: روئٹرز)
چینی ذرائع ابلاغ کے ادارے کائکسن نے جمعرات کو یہ رپورٹ کیا ہے کہ ایک چینی شہری کی ملکیت ریفائنڈ مصنوعات لے جانے والا ایک بڑا ٹینکر 4 مئی کو متحدہ عرب امارات کی الجیر بندرگاہ کے قریب آبنائے ہرمز کے داخلی مقام پر حملے کا نشانہ بنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جہاز کے ڈیک میں آگ بھڑک اٹھی اور اس پر واضح طور پر ’چائنہ اونر اینڈ کریو‘ لکھا ہوا تھا۔
جہاز کے مالک کے قریبی ذرائع میں سے ایک شخص نے کائکسن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی چینی آئل ٹینکر پر حملہ ہوا ہے، اور انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو ’نفسیاتی طور پر قبول کرنا بہت مشکل‘ ہے۔

شیئر: