Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی آرچری ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت

ایونٹ میں 42 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی آرچری ٹیم شنگھائی میں 6 سے 11 مئی تک شنگھائی 2026 ہنڈے آرچری ورلڈ کپ سٹیج ٹو میں شرکت کرے گی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس ایونٹ میں 42 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
سعودی آرچری فیڈریشن کے صدر انجینیئر ترکی الدربی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ٹیم کی تیاریوں کے پروگرام میں ایک اہم قدم ہے کیونکہ یہاں مقابلہ بہت سخت ہے اور دنیا کے بہترین کھلاڑی یہاں کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے کہ ایسا ماحول فراہم کیا جائے جس سے آرچری کی سکلز میں ترقی ہو اور اس کھیل کے طویل مدتی اہداف حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو۔

 

شیئر: