Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کے زیر اہتمام کیریئر گائیڈ نس سیمینار

کویت( محمد عرفان شفیق) پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے زیر اہتمام گزشتہ روز پاکستان اسکول سالمیہ میں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ طلبہ و طالبات کیلئے کیریئر گائیڈ نس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسر جمیل اور ڈاکٹر کاشف محمود نے پری میڈیکل جبکہ انجینئر محمد عرفان عادل نے پری انجینئرنگ فیلڈز کے حوالے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی جس میں طلبہ و طالبات کو ہائر ایجوکیشن  کے حوالے مکمل رہنمائی دی گئی۔سیمینار کے آخر میں طلبہ و طالبات کے سوالوں کے جوابات دیئے گئے۔اسکول کی پرنسپل مسز صائمہ راحیل اور وائس پرنسپل محمد علی نے سیمینار کو انتہائی مفید اور خوش آئند قرار دیا۔ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے بانی و صدر محمد عرفان عادل نے اس موقع پر کہا کہ ہم ہر سال ا سکولوں میں کیریئر گائیڈ نس سیمینارز کا انعقاد کرتے ہیں اور ان شا اللہ کیریر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اپنی خدمات کا دائر ہ کار مزید بڑھائیں گے۔

شیئر: