Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نرس نے طیارے میں مسافر خاتون نے زندگی بچائی

سعودی نرسیں اس شعبے میں بھی اپنی حیثیت منوا رہی ہیں- (فوٹو العربیہ)
سعودی نرس نے عرعر سے ریاض جانے والی پرواز پر مسافر خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے سنگین صورتحال سے دوچار ہونے سے بچایا ہے۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی نرس ’میثاالعنزی نے بتایا کہ عرعر سے ریاض اپنے بیٹے کے ہمراہ جارہی تھی۔ اچانک طیارے میں اعلان ہوا کہ ایک مسافر خاتون بے ہوش ہوگئی ہے۔
اس اعلان پر فوری طور پر مدد کے لیے اٹھ  کھڑی ہوئی۔ مسافر خاتون  ذیابیطس کے باعث بے ہوش ہوگئی تھی۔ میں نے اس کے دل کی حرکت بحال کرنے کے لیے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ پندرہ منٹ تک میں یہ کام انجام دیتی رہی۔ اسی دوران ایئرپورٹ سے ڈاکٹر، معاون طبی عملے کے ہمراہ طیارے پر پہنچ گیا۔ ابتدائی طبی امداد کی بدولت مسافر خاتون کی دل کی حرکت بحال ہوگئی تھی۔ 
میثا العنزی نے مزید بتایا کہ  26 برس تک عرعر ہسپتال میں مریضوں کی خدمت کرچکی ہوں۔ سعودی نرسیں پیشہ ورانہ استعداد اور اخلاص کے ساتھ کام کرکے اپنی حیثیت منوا رہی ہیں۔ 
سعودی نرس نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ  حدود شمالیہ کے گورنر کو جب اس واقعے کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے دفتر بلا کر میرا اعزاز کیا۔ حکومت، خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑے ہونے اور اخلاص کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت پر نوازنے کا شیوہ رکھتی ہے۔  
گورنر حدود شمالیہ شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان نے  نرس میثا العنزی اور بیٹے  عبداللہ العنزی کو گورنر ہاؤس بلا کر شاباش دی اور انسانیت نواز کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: