Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ تحلیہ اور مدینہ روڈ انڈر پاس کا 76 فیصد کام مکمل

انڈر پاس کی تعمیر سے ٹریفک رش ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ (فوٹو ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ تحلیہ اور مدینہ روڈ انڈر پاس کا 76 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے بیان میں پروجیکٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ مدینہ روڈ اور امیر محمد بن عبدالعزیز (التحلیہ) روڈ پر 650 میٹر طویل دو رویہ انڈر پاس تیار کیا جا رہا ہے۔ اس کی تعمیر سے ٹریفک رش ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

جدہ میونسپلٹی کنگ فہد (الستین) اور ساری روڈ انڈر پاس بھی مکمل کرا رہی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

یاد رہے کہ جدہ میونسپلٹی کنگ فہد (الستین) اور ساری روڈ انڈر پاس کا کام بھی مکمل کرا رہی ہے۔
جدہ میونسپلٹی حالیہ برسوں کے دوران شہر میں متعدد پل اور انڈر پاس بنوا چکی ہے جن کی بدولت شہر میں سڑکوں کا معیار بہتر ہوا ہے۔ چوراہوں کا نظام  بہتر اور بیشتر مقامات پر ٹریفک رش ختم ہوگیا ہے۔ 

شیئر: