Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قدیم عرب کے معمار‘ وادی العُلا کے مزید ’راز‘ عیاں

سعودی عرب کی سیاحت کا مرکز جانی جانے والی العُلا وادی میں مزید تاریخی اور پراسرار چیزیں سامنے آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔
پتھروں سے بنی باقیات انسانی طاقت اور بصیرت کی گواہ ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق صدیاں گزر جانے کے باوجود بھی یہ تاریخی مقامات دور حاضر کی جدید عمارتوں کی ساخت کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔
سعودی حکومت پوری مملکت میں پھیلے ایسے مقامات کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہے جن میں ایک العلا بھی ہے۔
 ڈسکوری چینل نے العلا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ’قدیم عرب کے معمار‘ کے نام سے ایک دستاویزی بنائی ہے۔
اس ڈاکومنٹری میں انعام یافتہ اداکار جیریمی آئرن کی آواز شامل ہے۔ فلم جزیرہ نما عرب کے ماضی میں دور تک سفر کرتی ہے۔
فلم بنانے والی ٹیم میں بین الاقوامی اور سعودی ماہرین آثار قدیمہ اور تاریخ دان شامل تھے جو کچھ ایسی چیزیں سامنے لائے ہیں جو پہلے دنیا پر آشکار نہیں ہوئی تھیں۔
تاریخی مقامات کی ریکارڈنگ کے لیے جدید ترین آلات استعمال کیے گئے جن میں سے کچھ مقامات کو بہت تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
یہ کام انسانی تہذیب کی کہانی کو جوڑنے کی ایک اہم کاوش ہے۔ العلا کو ایک زیادہ تر ایک نخلستانی وادی کے طور پر نہیں جانا جاتا جو اپنے دامن میں تین ہزار سال کی اہم تہذیب سمیٹے ہوئے ہے۔

شیئر: