Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی یوم وطنی پر 12 ملین سے زائد اشیا پر خصوصی سیل

 3 لاکھ 50 ہزار اداروں اور آن لائن سٹورز کو پرمٹ جاری کیے گئے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے سعودی نیشنل ڈے (یوم وطنی) کے موقع پر 12 ملین سے زائد اشیا پر خصوصی سیل لگائی گئی ہے جو روایتی اور آن لائن سٹورز پر فروخت کی جا رہی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا یوم وطنی پر 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد تجارتی اداروں اور آن لائن سٹورز کو ’سیل‘ کے پرمٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔
خصوصی سیل کے عمل کو شفاف بنانے کے حوالے سے وزارت نے مملکت کے تمام ریجنز اور شہروں میں خصوصی نگران ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
یہ ٹیمیں اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ لگائی جانے والی سیل پر درست طریقے سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے یا نہیں۔
وزارت نے صارفین کو ہدایت کی کہ سیل کی تصدیق کے لیے وزارت کی جانب سے جاری ’بارکوڈ‘ کو سکین کرکے متعلقہ دکان یا آن لائن سٹور کے پرمٹ اور سیل کے نرخوں کا اطمینان حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

شیئر: