Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیویٹ سیکٹر کے لیے ’شریک‘ پروگرام سے سعودی شیئرز بڑھ گئے

بدھ کو سعودی شیئرز میں 2.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی معیثت کو متنوع بنانے اور پائیدار ترقی کی سپورٹ میں پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ 12 ٹریلین سعودی ریال (3.2 ٹریلین ڈالر) کے فروغ شرکت پروگرام ’شریک‘ کے اعلان کے بعد بدھ کو سعودی شیئرز میں 2.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو ’شریک‘  پروگرام کا آغاز کیا جس میں مملکت کے 24 سب سے بڑے نام جیسے آرامکو اور سابک جو ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا باعث ہیں۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے سرکاری اور نجی شعبوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ’نجی شعبہ مملکت کی پائیدار اہم معیشت کی تشکیل میں اصل شریک ہے۔ سعودی حکومت شراکت کے نئے دور میں قدم رکھنے کے لیے اپنا کردارادا کرے گی۔‘
محمد بن سلمان نے کہا کہ ’شریک‘ پروگرام کا آغاز سعودی وژن 2030 پر عمل درآمد کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یہ پروگرام 2030 کے آخر تک سعودی معیشت میں پانچ ٹریلین ریال تک کا ملکی سرمایہ لگائے گا۔ یہ طویل المیعاد سرمایہ کاری ہو گی۔ اس کے پہلو بہ پہلو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ بھی تین ٹریلین ریال کی سرمایہ کاری کرے گا۔‘
سعودی ولی عہد نے کہا کہ ’متحرک اور خوشحال نجی شعبے کی تعمیر مملکت کی قومی ترجیحات میں سے ایک ہے اور اسی وجہ سے ہم آج حکومت اور نجی شعبے کے مابین تعاون اور شراکت داری کے معاملے میں ایک نئے اور زیادہ طاقتور دور کا آغاز کر رہے ہیں۔‘
بینکنگ، یوٹیلیٹییز اور پٹروکیمیکلز سیکٹروں کی سربراہی میں تداول آل شیئر انڈیکس میں سیشن کے دوران 2.8 فیصد اضافے کی خبروں پر سعودی مارکیٹ میں اضافہ ہوا۔

پروگرام سے بڑی کمپنیوں کو سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی(فوٹو عاجل)

کمپنیوں نے دوسرے مالی مراعات کے بدلے منافع کم کرنے اور ان فنڈز کو گھریلو معیشت میں بھیجنے پر اتفاق کیا۔
ایف آئی ایم پارٹنرز کے سی ای او ہیڈی بین ملوکا نے بدھ کو بلومبرگ ٹی وی کو بتایا کہ اس اعلان سے سعودی معیشت میں گروتھ کی رفتار تیز ہو گی۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر ياسر الرميان نے کہا کہ مملکت کے بڑے آجر  آنے والے مہینوں میں معیشت میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے نئے معاہدوں پر دستخط کرنے لگیں گے۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا کہ سرمایہ کاری کا نیا پروگرام معیشت کو تنوع بخش بنانے اور مسابقت کو فروغ دینے میں بڑا کردار ادا کرے گا۔
آرامکو کے سی ای او امین نصر نے اقتصاد الشرق کو بتایا کہ اس پروگرام سے بڑی کمپنیوں کو اپنی گھریلو سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی اور کنگ سلمان انرجی سٹی پروجیکٹ اور کنگ سلمان انٹرنیشنل کمپلیکس برائے میرین انڈسٹریز اینڈ سروسز جیسے مزید میگا پروجیکٹس کو بھی شامل کیا جا سکے گا۔

شیئر: