Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بکریوں کے گھیرے میں کہیں بیلٹ باکس میں چھُپ کر کلاسز

روئٹرز کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اساتذہ اور طلبہ ان حالات میں کیسے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں
کورونا وائرس کی وبا سے جہاں بہت سے شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوئے ہیں وہیں بچوں کی تعلیم پر بھی اثر پڑا ہے۔
وبا میں شدت آنے کے بعد دنیا بھر میں بچوں کی آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے۔ کچھ ممالک میں سکول جزوی طور پر کھل گئے ہیں، لیکن بہت سے ملکوں میں ابھی تک آن لائن کلاسز منعقد ہو رہی ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اساتذہ اور طلبہ ان حالات میں کیسے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شمالی اٹلی میں 10 برس کی فیامیتا اپنی بکریوں کے ریوڑ کے درمیان بیٹھی آن لائن کلاس لے رہی ہے۔

امریکہ کے شہر چیلسیا میں ٹیچر جیسیکا کرین آن لائن کلاس کے دوران فرسٹ گریڈ کے بچوں کو خوش آمدید کہہ رہی ہیں۔

چین کے صوبے ہوبی میں کلاسز شروع ہونے کے بعد ٹیچر اپنے سٹوڈنٹس کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھا رہی ہیں۔

آسٹریا کے ایک پرائمری سکول میں ماسک پہنے ایک بچی داخل ہونے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کر رہی ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا میں ایک میوزک ٹیچر چوتھی اور پانچویں جماعت کے بچوں وائلن بجا رہے ہیں۔

پاکستان میں کچھ سکولوں میں آن لائن کلاسز جاری ہیں تو کچھ تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں۔ پاکستان کے شہر پشاور میں طالبات کا کلاس میں داخلے سے قبل درجہ حرارت چیک کیا جا رہا ہے۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں سکول کھلنے بعد ایک پرائمری سکول میں ٹیچر اور سٹوڈنٹ کو ماسک پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرز میں سکول کھلنے کے بعد پروفیسر گاستن سیانو طلبہ کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

سربیا کے ایک پرائمری سکول میں اپنی پہلی کلاس کے دوران بچے ماسک پہنے بیٹھے ہیں۔

تھائی لینڈ کے ایک سکول میں پرانے بیلٹ باکس کو بطور حفاظتی شیلد استعمال کرتے ہوئے طلبا ماسک پہنے بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔

شیئر: