Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 665 بارودی سرنگیں صاف

اب تک 2 لاکھ 32 ہزار بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے یمن میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 665 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اپریل 2021 کے پہلے ہفتے کے دوران یہ بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں جو ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے بچھا رکھی تھیں۔
بارودی سرنگوں میں سے پانچ اینٹی پرسنل، 468 ٹینک شکن، ایک ہزار 149 بغیر دھماکے اور 43 دھماکے والی تھیں۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات (مسام) کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کے عوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت ’مسام منصوبے‘ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
سعودی پروجیکٹ مسام کی زیر نگرانی یمن کے مختلف علاقوں خصوصا مارب،عدن،صنعا، الجوف، الھاھل، الحدیدۃ ،شبوہ اور تعز میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی ان بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

حوثی باغیوں کی جانب سے 1.1 ملین بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں(فوٹو ایس پی اے)

پروگرام کےآغاز سے اب تک 2 لاکھ 32 ہزار 257 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.1 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں اور اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے تاکہ عام شہریوں کی حفاظت کی جا سکے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ فوری طور پر انسانی ہمدردی کی فراہمی کو بحفاظت فراہم کیا جائے۔
مسام مقامی ماینننگ انجینئروں کو تربیت دیتا، انہیں جدید سازوسامان فراہم اور متاثرین کی مدد کرتا ہے۔
2020 میں 30 ملین ڈالر کی لاگت سے مسام کے معاہدے کو ایک سال کے لیے بڑھایا گیا تھا۔

شیئر: