Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وژن 2030 کے بعد عمرہ زائرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

2030 تک بیرون مملکت سے 30 ملین عمرہ زائرین آئیں گے (فوٹو: القرآن الکریم چینل)
سعودی وژن  2030 کے اجرا کے باعث عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق 2016 میں وژن متعارف کرایا گیا تھا تب سے رمضان کے دوران آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں 85.89 فیصد اضافہ ہوا۔ 2016 کے دوران 705629 عمرہ زائرین آئے تھے۔ 2019 میں عمرہ زائرین کی تعداد 1.156070 پہنچ گئی۔
2019 کے دوران سال بھر بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کی مجموعی تعداد 7.46 ملین تک پہنچ گئی۔ توقع یہ ہے کہ آئندہ برسوں کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد بڑھے گی۔ اس دوران مکہ شہر کا بنیادی ڈھانچہ زیادہ بہتر اور مکمل ہوگا۔ 
سعودی وژن 2030 کا ہدف ہے کہ 2030 تک بیرون مملکت سے 30 ملین تک عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچیں۔ 
عمرہ زائرین کی آمد سے قومی معیشت کو براہ راست فائدہ ہوتا ہے۔ سب سے زیادہ ٹرانسپورٹ، ہوٹلوں اور ریستورانوں کو فائدہ ہورہا ہے۔ 
عمرہ زائرین نے 2019 کے دوران 2 ہفتے کے لگ بھگ قیام کیا۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے نے 6 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ عمرہ زائرین کو جدہ ایئرپورٹ سے 1440 کے رمضان میں ٹرانسپورٹ کی سہولت دی۔  جدہ کے نئے ایئرپورٹ سے سالانہ 30 ملین افراد سفر کرسکیں گے۔  یہ پہلے مرحلے کے اعدادوشمار ہیں ایئرپورٹ مکمل ہوگا تو یہاں سالانہ سو ملین افراد کے سفر کی گنجائش ہوجائے گی۔ 
امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ نے دو لاکھ 93 ہزار عمرہ زائرین کو سہولت دی۔ یہ سالانہ 40 ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے لگے گا۔  
ہوٹلوں کے شعبے میں مکہ ریجن سعودی عرب کے تمام علاقوں میں سرفہرست ہے۔ یہاں 77 فائیو سٹار ہوٹلز ہیں۔ 69 فور سٹار ہوٹلز ہیں جبکہ 331 تھری سٹار ہوٹلز ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: