Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی ادرہ فروخت ہونے پر غیر ملکی کارکنان کا ٹرانسفر کیسے ہوگا؟

غیرملکی کارکنان کا ٹرانسفر خودکار نظام کے تحت ہوجائے گا (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے تجارتی ادارہ فروخت کیے جانے کی صورت میں سہ نکاتی حل جاری کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت سے ایک غیرملکی کارکن نے دریافت کیا تھا کہ ’وہ جس ادارے میں ملازمت کررہا تھا وہ فروخت کر دیا گیا ہے۔ اس صورت میں اس کی قانونی پوزیشن کیا ہوگی اور ٹرانسفر کا طریقہ کار کیا ہوگا؟‘
وزارت افرادی قوت نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر تجارتی ادارے کی ملکیت ’سابق سجل تجاری‘ پر ہوئی ہے تو ایسی صورت میں تین کام کرنا ہوں گے۔ 
مکتب العمل سے رجوع کیا جائے۔ ادارے کے پرانے مالک کی فائل ’زیر کارروائی‘ کے عنوان سے منتقل کی جائے اور تجارتی ادارے کے نئے مالک کی فائل کھولی جائے۔
وزارت کے مطابق یہ تینوں اقدامات کرنے پر غیرملکی کارکنان کا ٹرانسفر خود کار نظام کے تحت ہوجائے گا۔ الگ سے اس کے لیے کوئی کارروائی نہیں کرنا پڑے گی۔

شیئر: