فطرت، تاریخ اور ثقافت کا حسین امتزاج: ریاض رائل ریزرو میں ماحولیاتی سیاحت
سعودی عرب کی امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے سیاحتی پروگرام، ایکو ٹورازم کی بنیاد ہیں۔
یہ ریزرو 91500 سکوائر کلومیٹر طویل ایسے متنوع قطعۂ زمین پر واقع ہے جس میں پہاڑ بھی ہیں، میدان بھی، اونچی نیچی جگہیں بھی، وادیاں بھی ہیں، سطح سمندر کے قریب مونگے کی چٹانیں بھی اور ریت کے ٹیلے بھی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ زرخیز اور قدرتی وسائل سے مالا مال ماحول، جس میں تاریخ اور ورثے سے متعلق سائٹس بھی ہیں فطرت، تاریخ اور ثقافت کے ایک امتزاج کو جنم دیتے ہیں۔
لینہ کیمپ یہاں کا ایک مخصوص اور توجہ طلب مقام ہے جو ایک جامع تجربہ مہیا کرتا ہے جس سے اس ایریا کے حسن کا اظہار ہوتا ہے اور جو ماحولیاتی آگاہی کو بھی فروغ دیتا ہے۔

یہاں آنے والے، تفریحی سرگرمیوں کے دوران فطرت کے حسین مناظر میں کھو جاتے ہیں جن میں ستاروں کو دیکھنا اور اس ریزرو کے حیاتیاتی تنوع کے بارے میں معلومات حاصل کرنا شامل ہے۔
لینہ کیمپ اس لحاظ سے بھی ممتاز ہے کہ یہاں ایک شوٹنگ رینج ہے جہاں تربیت یافتہ انسٹرکٹر آنے والوں کو ٹھیک ٹھیک نشانے لگانے سے متعلق مشاغل کے بارے میں رہنمائی دیتے ہیں اور ایک پُرسکون مقام پر ان کے ہنر اور خود اعتمادی کو بڑھاتے ہیں۔

یہاں پر رہنے کے آپشن بھی طرح طرح کے ہیں جہاں 12 سے 31 افراد تک کے گروپ کو ٹھہرایا جا سکتا ہے۔
ایک پرفیشنل تجربے کے لیے اس کیمپ میں ماحول کے گائیڈ اور شکار کے ماہر موجود ہوتے ہیں۔
یہ ریزرو ایسے جانوروں کا مسکن ہے جن میں غزال اور عربی اوریکس شامل ہیں اور جہاں شکار ماحولیاتی ضوابط کے اندر رہ کر ہی کیا جا سکتا ہے۔

امام ترکی بن عبداللہ ریزرو اتھارٹی اپنی سیاحتی پیشکش کو بہتر سے بہتر بنانے میں ہر وقت سرگرداں رہتی ہے
ریزرو کو ایک اعلٰی درجے کے ماحولیاتی اور سیاحتی مقام کے طور پر قائم کرنا چاہتی ہے جو نہ صرف فطرت کی رنگا رنگی کو ظاہر کرے بلکہ ثقافتی میراث کو بھی اجاگر کرنے والا ہو۔
