Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فالکن کی بین الاقوامی نیلامی پانچ اگست سے

سعودی فالکن کلب ای فالکن پلیٹ فارم قائم کرے گا(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی فالکن کلب پانچ اگست سے پانچ ستمبر 2021 تک ریاض میں فالکن کی بین الاقوامی نیلامی کا پروگرام کا انعقاد کرے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنی ایس پی اے کے مطابق فالکن کی بین الاقوامی نیلامی کا مقصد سعودی عرب اور خطے کے ممالک میں فالکن کی مختلف قسموں کی افزائش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہے۔
اس کی بدولت پورے علاقے میں فالکن کی بہترین نسلوں کی افزائش کا رجحان فروغ پائے گا۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ملکوں میں فالکن پالنے سے متعلق بین الاقوامی تجربات بھی حاصل ہوں گے۔ 
سعودی فالکن کلب اس موقع پر ای فالکن پلیٹ فارم قائم کرے گا جو اپنی نوعیت کا منفرد اور معتبر ہوگا۔ اس پر فالکن کہاں، کیسے، کون پال رہا ہے اور وہ کس درجے کے ہیں یہ تمام معلومات جمع کرکے پیش کی جائیں گی۔ اس سے ایک فائدہ یہ ہوگا کہ فالکن پالنے والے پروفیشنل افراد کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔ 
یاد رہےکہ سعودی فالکن کلب نے اکتوبر 2020 کے دوران فالکن کی خصوصی نیلامی کا پروگرام پیش کیا تھا جو بے حد کامیاب ثابت ہوا تھا۔ اس میں 102 فالکنز 10 ملین ریال میں فروخت ہوئے تھے۔ یہاں دنیا کا سب سے قیمتی شاہین ساڑھے لاکھ ریال میں فروخت ہوا تھا۔

شیئر: