Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مکہ کی جانب سے سعودی ٹیک چیلنج کے  فاتحین کے لیے ایوارڈ

سعودی ڈیٹا اتھارٹی معاونت، تربیت اور ملازمتوں کی پیش کش کرے گی۔ (فوٹو عرب نیوز)
 مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کی جانب سے پروگرامنگ اور مصنوعی انٹیلی جنس مقابلے کے لئے مکہ  ڈے کے چھ نوجوان فاتحین کو گذشتہ روز پیر کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ کلچرل فورم کے موجودہ سیزن کے تحت اتوار کو شروع ہونے والا یہ دو روزہ پروگرام ایک اہم اقدام ہے۔
اس پروگرام کے تحت خطے کی11 یونیورسٹیوں اور کالجوں کی 30 ٹیموں میں 90 سے زیادہ مرد اور خواتین طالب علموں کو اکٹھا کیا گیا۔
سعودی ڈیٹا اینڈ اتھارٹی (ایس ڈی اے ای اے) اکیڈمی کے سی ای او سعد القرنی نے کہا کہ فاتحین کی صلاحیتوں کے اعتراف میں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور فروغ دینے کی کوشش میں اتھارٹی انہیں معاونت، تربیت اور ملازمتوں کی پیش کش کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی اے ای اے کو اس مقابلے کا ایک سٹریٹجک شراکت دار ہونے پر فخر ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو ان کے علم میں اضافہ کرنے کے لئے ترغیب دینا ہے اور ان منصوبوں کے لئے جدید نظریات تیار کرکے ان کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنا ہے جو ان کے ملک کی خدمت کرسکتے ہیں۔
ڈیجیٹل دنیا میں کس طرح مثال قائم کریں اس موضوع کے تحت  طلبا کو حج وعمرہ، سیاحت، تفریح ​​اور دیگر خدمات کے شعبوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کی حمایت کرنے کے لئے درخواستوں اور پروگراموں کے لئے خیالات تیار کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

جدہ  ڈوم میں دکھائی جانے والی ڈیجیٹل نمائش کے حصے کےطور پر انتظام کیا گیا۔ (فوٹو العربیہ)

یہ مقابلہ ایک ہفتہ طویل مکہ مکرمہ ریجن پروجیکٹس ڈیجیٹل نمائش کا حصہ تھا جو 9 جون کو جدہ  ڈوم میں شروع ہوا تھا۔ ان کے خیالات کو ترقی دینے میں ان کی مدد کے لئے طلبا کی ٹیموں نے ماہرین کے ساتھ متعدد موضوعات پر پینل مباحثوں اور سیمیناروں میں حصہ لیا۔
مثال کے طور پر ای کامرس کے سیشن میں آئیڈیاز سے ان پرعملدرآمد کرنے تک ای کامرس کو متعارف کرانے اور بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ اس کے استعمال کو  ورچوئل شاپنگ کی طرف منتقل کرنے کے ایک حصے کے طور پر بڑھایا گیا۔
ایک اور سیشن میں پروگرامنگ لینگویج کے استعمال کا تعارف پیش کیا گیا جو مقبول آپشن بن گیا ہے کیونکہ بہت سی دوسری زبانوں کے مقابلے میں اسے سیکھنا اوراستعمال کرنا آسان سمجھا جاتا ہے۔
 

شیئر: