Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خفیہ کیمروں سے نایاب جانوروں کی نایاب تصاویر

مختلف جگہوں پر نصب کیمروں میں کبھی کبھی جانوروں کی دلچسپ سرگرمیاں بھی ریکارڈ ہو جاتی ہیں۔ کبھی ایسے نایاب جانور بھی دیکھنے کو مل جاتے ہیں جن کی نسل معدومیت کو شکار ہے۔ دیکھیے روئٹرز کی ان تصاویر میں

امریکی ریاست آریگون میں ایک بھیڑیے کو چہل قدمی کرتے ہوئے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔

عموماً پہاڑوں میں پایا جانے والا شیر جو پی 64 کے نام سے جانا جاتا ہے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک شہر میں دیکھا گیا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی حصے میں کالے رنگ کا ریچھ دیکھا گیا۔

ایک جنگلی گیدڑ کیمرے کے لینز میں دلچسپی سے دیکھ رہا ہے جو دراصل یورپی ملک بیلاروس کے ایک ویران گاؤں میں واقع ٹریک پر نصب ہے۔ 

 امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پہاڑی شیر پی 35 کی شکار کھاتے ہوئے تصویر۔

برازیل کی ریاست ایمازوناس کے جنگلات میں جیگوار کی ایک جھلک کیمرے نے محفوط کر لی۔

پی 35 نامی پہاڑی شیر جنوبی کیلی فورنیا کے پہاڑوں میں شکار کھاتے ہوئے۔

امریکی ریاست واشنگٹن میں نئے بنائے گئے انڈر پاس کا فائدہ ایک جنگلی ہرن بھی اٹھا رہا ہے۔

آسٹریلوی شہر میلبرن کے ایک چڑیا گھر میں بارہ سالہ شیروں کا جوڑا ٹونی اور ٹومبو آپس میں کھیلتے ہوئے۔ 

امریکی ریاست آریگون میں ایک کالے رنگ کے گیدڑ کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

کیلی فورنیا کے یوسومائیٹ نیشنل پارک میں سرخ رنگ کی لومڑی کی نایاب نسل دیکھی گئی۔

جنوبی کیلی فورنیا کے پہاڑوں میں کالے رنگ کے ریچھوں کی فیملی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

 یورپی ملک بیلاروس کے ایک ویران گاؤں میں واقع ٹریک پر لگے ہوئے کیمرے نے جنگلی گیدڑوں کی سرگرمیاں محفوظ کر لیں۔

کیلی فونیا کے نیشنل پارک میں موجود یہ او آر 7 نامی گیدڑ کے بچے ہیں۔ سنہ 1924 کے بعد کیلی فورنیا میں او آر 7 نامی جنگلی گیدڑ پہلی مرتبہ دیکھا گیا تھا۔

جنوبی کیلی فورنیا سے جنگلی گیدڑوں کی نسل غائب ہونے کے ایک صدی بعد پہلی مرتبہ سلیٹی رنگ کے گیدڑ دکھائی دیے۔

نایاب نسل کا جاون گینڈا انڈونیشیا کے ایک نیشنل پارک میں دیکھا گیا۔ 

شیئر: