Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیصل بن فرحان کی فرانس، ہالینڈ اور عراق کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

دوطرفہ تعلقات فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان  نے پیر کو روم میں فرانس کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے جہاں وہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے فرانس اور سعودی عرب دوست ملکوں کے مفادات ، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔ 

سعودی وزیر خارجہ روم میں اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

 سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ہالینڈ کی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ مملکت اور ہالینڈ کے تعلقات اور دونوں دوست ملکوں کے مفادات میں معاون طور طریقوں نیز باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے شام سے ملاقات کے موقع پر شامی بحران کی تازہ صورتحال، اسے حل کرنے کے لیے سیاسی کوششوں نیز مملکت اور اقوام متحدہ کے درمیان یکجہتی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 
 سعودی وزیر خارجہ نے روم ہی میں لیبیا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر نجلا المنقوش  سے بھی ملاقات کی ہے۔

لیبیا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر نجلا المنقوش سے بھی ملاقات کی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے لیبیا میں استحکام کی مضبوطی کے لیے عالمی کوششوں اور طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ملک میں مزید تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
سعودی اوزیر خارجہ نے عراق اور اردن کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے ۔دونوں برادر ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ 
 تمام ملاقاتوں میں اٹلی میں متعین سعودی سفیر شہزادہ فیصل بن سطام بھی شریک ہوئے۔ 

شیئر: