Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندیاں، بلندیوں کی مسافر، توکلنا ایپ اردو میں بھی سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر

سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ سفری پابندیوں کے بعد  سعودی شہریوں کی جلد وطن واپسی سے متعلق تصاویر،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عمران خان کی تصاویر اور باحہ کے پر فضا مقامات متعلق  تصاویر کو پسند کیا گیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان اور عمران خان کی تصاویر سے مزین گاڑی:ریاض میں مقیم پاکستانی تارک وطن نے پاک سعودی دوستی اور دونوں ملکوں کے لیے محبت کی بہترین عکاسی کی ہے

سفری پابندیاں، سعودی شہریوں کی جلد وطن واپسی کی کوششیں تیز:پروازوں پر پابندی سے قبل سعودی ایئر لائن اگلے 24 گھنٹوں میں امارات سے آنے والی پروازوں میں مسافروں کی تعداد اضافہ کرے گی۔

’قانون پڑھا مگر شوق نے بلندیوں کا مسافر بنا دیا‘ :خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ مہمانوں کو خوش آمدید کہنے والی فضائی میزبان ’شذی عبدالحمید‘ کا کہنا ہے کہ ’ بچپن سے ہی فضائی میزبان بننے کا شوق تھا جو بالاخر ایک برس قبل پورا ہوگیا‘۔ 

توکلنا ایپ میں نئے فیچرز اب اردو میں بھی: سعودی عرب میں توکلنا ایپ کی انتظامیہ نے مزید فیچرز کا اضافہ کیا ہے جس میں ’ہیلتھ پاسپوٹ‘ کے علاوہ بیرون ملک سفر کے دوران کورونا انشورنس کی سہولت کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔ 

 
خانہ کعبہ کا غلاف تین میٹر تک اوپر اٹھا دیا گیا ہے۔اس سال بھی یہ کارروائی حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر نگرانی مکمل کی گئی ہے۔  

 

’باز کے پنجے 4‘ مشقیں مکمل :سعودی اور امریکی بری افواج نے ’باز کے پنجے 4‘ کے عنوان سے مشقیں مکمل کرلیں-  

باحہ کے پر فضا مقامات پر ایمبولینس چوبیس گھنٹے:باحہ کے  پرفضا مقامات پر سیرسپاٹے کے لیے آنے والے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ابتدائی طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ایمبولینس ٹیمیں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دے رہی ہیں-  

قدیم تاریخ کا عکاس النماص میوزیم 

عسیر ریجن میں النماص میوزیم جو قدیم تاریخ کی عکاسی کرتا ہے ۔ اس میوزیم میں تقریباًایک ہزار 200 ورثہ اور آثار قدیمہ رکھی ہوئی ہیں ۔  

 

خواتین زائر کے استقبال کی تیاریاں مکمل 

حرم مکی شریف انتظامیہ نے کہا ہے کہ خواتین زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انتظامیہ میں شعبہ خواتین کی سکریٹری ڈاکٹر العنود بنت خالد العبود نے کہا ہے کہ ’خواتین زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے‘۔ 

 
سعودی فلموں کے ساتویں فیسٹیول کا افتتاح 
سعودی عرب کے شہر ظہران میں سعودی فلموں کے ساتویں فیسٹول کا افتتاح ہوا ہے۔ 

 

شیئر: