افغانستان کے بدلتے حالات کا سب سے زیادہ نقصان انڈیا کو ہے: وزیر داخلہ بلوچستان
جمعہ 16 جولائی 2021 17:42
بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ انڈیا کو نہ افغانستان سے کوئی ہمدردی تھی۔ انڈیا افغانستان میں آکر بیٹھ گیا تھا اور سرمایہ کاری کر رہا تھا تاکہ پاکستان کو پریشان کر سکے۔ ان کے مطابق افغانستان کے جو حالات بدل رہے ہیں اس کا سب سے زیادہ نقصان انڈیا کا ہے۔ دیکھیے وزیرداخلہ میر ضیا لانگو کا اردو نیوز کے نامہ نگار زین الدین احمد کو دیا گیا انٹرویو اس ویڈیو میں