Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: بیرون ملک موجود غیر ملکیوں کے اقاموں، ویزوں میں 31 اگست تک مفت توسیع

محکمہ پاسپورٹ نے توسیع کی کارروائی کا طریقہ کار بھی جاری کیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت موجود غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ اور خروج و عودہ( ایگزٹ ری انٹری) ویزوں کی مزید توسیع کا کام شروع کردیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ توسیع بغیر فیس اور بغیر مالی مقابل 31 اگست تک ہوگی۔
اقاموں اور ویزوں میں یہ توسع خود کا نظام کے تحت ہو گی اس کے لیے تارکین کو اپنے طور پر کسی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس عالمی وبا سے رونما ہونے والے مسائل سے نمٹنے کی سعودی پالیسی کے تحت وزیر خزانہ کے جاری کردہ فیصلے اور سعود ی شہریوں اور غیر ملکیوں کی صحت وسلامتی کی خاطر مقرر حفاظتی تدابیر کا حصہ ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ توسیع کے لیے کسی کو محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی سار کام نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خود کار نطام کے تحت انجام پائے گا۔
محکمہ پاسپورٹ نے توسیع کی کارروائی کا طریقہ کار بھی جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بیرون مملکت ان ممالک میں موجود مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں اور خروج و عودہ میں توسیع کی جائے گی جہاں سے کورونا وبا کے باعث آمد پر پابندی لگی ہوئی ہے یہ توسیع31 اگست تک ہوگی۔
 وزٹ ویزوں میں توسیع ان زائرین کے ویزوں میں کی جائے گی جو مملکت سے باہر ان ممالک میں موجود ہوں گے جہاں سے کورونا وبا کے باعث آمد پر پابندی لگی ہوئی ہے ان کی توسیع بھی31 اگست تک کی جائے گی۔

شیئر: