Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنوعی ذہانت کے تربیتی پروگرام میں چار لاکھ 24 ہزار سعودیوں کی رجسٹریشن

سدایا کے تحت اس سمائی اقدام کا آغاز چند ماہ قبل کیا گیا تھا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی’سدایا‘ کا کہنا ہے کہ ’مصنوعی ذہانت کے تربیتی پروگرام ’سمائی‘ میں گذشتہ چند ماہ میں چار لاکھ 24 ہزار مرد و خواتین نے خود کو رجسٹرکرایا ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق سدایا نے مملکت کے شہریوں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلیے سمائی اقدام کا آغاز چند ماہ قبل کیا تھا جس کا مقصد شہریوں کو مصنوعی ذہانت کے استعمال کی درست تعلیم دی جاسکے۔
سدایا کا کہنا تھا 2019 میں اتھارٹی کے قیام کے اولین روز سے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے کام شروع کیا اس مد میں وقتاً فوقتاً شارٹ اور لانگ کورسسز بھی منعقد کیے جاتے رہے۔
 اتھارٹی کا کہنا ہے’ حکومتی شعبے میں بھی مصنوعی ذہانت پر مشتمل جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال سے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔‘
توقع ہے کہ کلاوڈ کمپیوٹنگ سروسز منصوبوں کے ذریعے پانچ ارب ریال سے زائد فوائد حاصل ہوں گے جبکہ  سرکاری ایجنساں  تقریبا 49 سروسز فراہم کرسکیں گی۔
 آئندہ چند برسوں میں مصنوعی ذہانت سے استعمال سے 69 ملین روزگار کے مواقع بھی سامنے آئیں گے۔
یہ نتیجہ ایک حالیہ مطالعہ کی بنیاد پر اخذ کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ اے آئی انسانی ملازمتوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔

 

شیئر: