Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ہاوسنگ سیکٹر کی سپورٹ میں اضافہ

شہریوں کو گھر کا مالک بنانے کی پالیسی کئی سالوں سے جاری ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت ہاؤسنگ کے سکنی پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو وزارت بلدیات اور دیہی امور اور ریئل سٹیٹ ڈویلمپنٹ فنڈ (آر ای ڈی ایف) کی طرف سے جولائی میں 734 ملین ریال کی رقم حاصل ہوئی ہے جو ایک سال قبل 587 ملین ریال تھی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  ہاؤسنگ پروگرام ایڈوائزری بورڈ کے ممبر اور انویسٹ پراپرٹی کمپنی کے چیئرمین محمد الخرس نے عرب نیوز کو بتایا کہ یہ اضافہ آئندہ چند سالوں تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی خاندانوں کو اپنے گھر کا مالک بنانے کی پالیسی مملکت میں کئی سالوں سے جاری ہے۔
محمد الخرس نے کہا تاہم سپورٹ کی لاگت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ’مالیاتی مالی اداروں کے ساتھ بات چیت کے بعد  پچھلے تین سالوں کے دوران قرضوں پر سود میں کمی واقع ہوئی ہے جسے آر ای ڈی ایف کے ذریعے ادا کیا جاتا ہے۔‘
آر ای ڈی ایف کے سی ای او منصور بن ماضی نے بتایا کہ جون 2017 میں ٹرانسفارمیشن پروگرام کے اعلان کے بعد سکنی پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے اکاؤنٹ میں جمع کی جانے والی کل رقم 29.6 بلین ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔
ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کی جانب ایک اور سعودی اقدام کے طور پر ڈویلپرز سروسز سینٹر نے اس سال کے پہلے نصف حصے کے دوران نو رہائشی سکیموں کی منظوری دی  جس کا کُل رقبہ 16.1 ملین مربع میٹر سے زیادہ ہے۔
الاقتصادية کے مطابق منظور شدہ منصوبوں میں ریاض، مکہ، القصیم، مشرقی صوبہ، عسیر، تبوک اور الحدود الشمالیہ شامل ہیں۔
ای ٹی ایم اے ایم نے اس سال کے پہلے نصف حصے میں آٹھ ہزار 131 ہاؤسنگ یونٹس کے لیے بلڈنگ پرمٹ درخواستوں اور سیلز پراجیکٹس کے لیے 119 رئیل سٹیٹ ڈویلپر کوالیفیکیشن سرٹیفکیٹس کے اجرا کے دوران مکمل کیا۔
اس مرکز نے آف پلان سیلز پروجیکٹس کے لیے 45 سیلز لائسنس کے اجرا میں بھی شراکت کی اور دو ہزار 171 رئیل سٹیٹ ڈویلپرز نے ترقی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے حکام کے تعاون سے کوالیفیکیشن حاصل کی۔

شیئر: