Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایسٹرازینکا ویکسین کے خاص سائیڈ ایفیکٹ نہیں: سعودی ماہرین

ویکسین کورونا وائرس لگنے پر شدید تکلیف سے بچاتی ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں سیکریٹری صحت عبداللہ عسیری نے  بتایا ہے کہ سعودی سکالرز نے ایسٹرازینکا ویکسین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’یہ کورونا وائرس لگنے پر شدید تکلیف سے بچاتی ہے۔ یہ موثر اور بے ضرر ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی سکالرز نے 10 اپریل سے 20 مئی کے دوران ظہران کے کنگ فہد آرمی کمپلیکس میں ایسٹرازینکا ویکسین لگوانے والوں پر تجربہ کیا جس سے کئی نتائج برآمد ہوئے۔
اہم ترین نتیجہ  یہ تھا کہ ایسٹرازینکا ویکسین لگوانے کے خاص سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتے۔
جائزے میں شامل بعض ایسے کیسز ریکارڈ پر آئے جنہوں نے ایسٹرازینکا ویکسین لگوائی تھی جس سے انجیکشن لگنے والی جگہ پر درد محسوس کررہے تھے۔
انہیں بخار، کپکپی، سر میں درد، عضلات میں تکلیف، تھکاوٹ اور خارش جیسے عارضے لاحق ہوئے۔ ایک بات یہ بھی سامنے آئی کہ خواتین کے مقابلے میں مرد انمشکلات سے زیادہ دوچار ہوئے ہیں۔
سعودی سکالرز نے بتایا کہ ’زیادہ تر مشکلات سن رسیدہ افراد کو پیش آئیں۔ کمسن لڑکوں کو اس قسم کی مشکلات کم ہوئی ہیں‘۔
سکالرز نے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا کہ ’ویکسین کی ایک خوراک 67 فیصد تک وائرس سے بچانے میں موثر ہے‘۔

شیئر: