Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چارسدہ ،ایف سی ٹریننگ سینٹر پر خود کش حملے کی کوشش

 چارسدہ...خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں جمعہ کی صبح ایف سی ٹریننگ سینٹر پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ ایف سی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چارسدہ کے علاقے شبقدر میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پر 2 خودکش بمباروں نے حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنادیا دونوں حملہ آوروں ہلاک ہوگئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی نے بتایا کہ حملے کے وقت ٹریننگ سینٹر میں 120 کے قریب لوگ موجود تھے۔ فجر کے وقت ایف سی کی وردی میں ملبوس 2 دہشت گردوں نے حملہ کیا، جو یہ تاثر دینا چا ہتے تھے کہ ان کا ٹریننگ سینٹر سے ہی تعلق ہے۔کمانڈنٹ ایف سی نے بتایا کہ الرٹ موصول ہوئے تھے ا س پر سیکیورٹی بڑھائی تھی، حملہ آوروں نے فجر کی نماز کے وقت کا انتخاب کیا۔ دھماکے سے ایک خودکش حملہ آور کے چیتھڑے اڑ گئے، اس کی شناخت مشکل ہے۔ دوسرے کی ایک ٹانگ اور گوشت کا ایک لوتھڑا ملا ہے۔شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام فورسز کے درمیان کوآرڈینیشن بہت زیادہ ہے ۔حملے کے فوری بعد فوج اور پولیس بھی پہنچ گئی ۔تمام فورسز اور عوام ایک ساتھ ہیں اور دہشت گردی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔
 

شیئر: