Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ایران کے صدر کی حیثیت سے مسعود پیزشکیان کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے (فوٹو: حکومت پاکستان)
ایران کے صدر مسعود پزشکیان سنیچر کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ صدر آصف زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ایرانی صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
ایرانی صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینیئر وزرا اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔
اپنے قیام کے دوران صدر مسعود پیزشکیان صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے27 مئی 2025ء کو ایران کا دورہ کیا تھا۔
ایران کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

 

شیئر: